38

بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار) بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا زاہد اقبال نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ محلہ بلال گنج کچی بستی کیرہائشی محمد افضال نامی شخص نے بجلی کے میٹر کی باڈی ٹیمپرنگ کر کے اور اس کی سپیڈ آہستہ کر کے بجلی چوری کرنے کا ارتکاب کیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں