35

ترقیاتی پروگرام،حکومت10ماہ میں نصف بجٹ بھی خرچ نہ کرسکی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت گیارہ سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے آدھی رقم بھی منصوبوں پر خرچ نہ کر سکی۔وزارت منصوبہ بندی کی ایک دستاویز کے مطابق رواں مالی سال حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام پر محض 448ارب روپے خرچ کئے جبکہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 10ماہ میں 894ارب روپے سے زیادہ جاری ہوئے تھے۔ترقیاتی پروگرام پر اخراجات کل مختص شدہ بجٹ سے 50فیصد سے بھی کم یعنی 41فیصد ہیں، رواں مالی سال 11سو ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ نہیں خرچ کیا جا سکے گا۔دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 339ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں پر 35ارب روپے خرچ کئے گئے۔صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 100 ارب روپے تک خرچ ہوئے، اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 25ارب روپے تک خرچ ہوئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 72ارب 55کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 56 ارب روپے سے زیادہ ، پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب روپے، ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 21 ارب روپے، وزارت قومی صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف 11 ارب روپے خرچ ہوئے۔صوبے اور خصوصی علاقے، ضم شدہ اضلاع خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے سب سے کم رقم صرف 100 ارب روپے خرچ کی، جو کہ ان کی سالانہ تقسیم 277 ارب روپے کا 36 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں