تعلیمی اداروں کے باہر سایہ دار جگہ نہ ہونے پر والدین کو مشکلات کا سامنا

صفدرآباد(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صفدرآباد اور گورنمنٹ گرلز کالج صفدرآباد میں طالبات کے والدین کو اس وقت انتہائی پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے جب بچیوں کو تعلیمی ادراوں سے واپس گھر لے جانے کیلئے آنیوالے والدین اور عزیزوں کو سخت تپتی ہوئی دھوپ میںگیٹ کے باہر کھڑا ہو کرانتظا کرنا پڑتا ہے،ان دونوں تعلیمی اداروں کی مین گیٹس کے باہر ہی لوگوں کو انتظا کرنا ہوتا ہے کیونکہ انہیںاندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔لوگ باہر ہی کھڑے رہتے ہیں ،دھوپ سخت ہوتی ہے اور وہ وہاںریلوے لائن کے ساتھ جگہ پر ہی انتظار کرتے ہیں۔سایہ دار جگہ بھی کوئی نہیںجہاں کھڑے ہو سکیں۔ہائی سکول کا بھی برا حال ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہائی سکول کی گلی تو بہت ہی تنگ ہے۔ کھڑا ہونا دشوار ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں