49

حکومت کی نااہلی سے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار پی پی 100 ملک یاسر رضا اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کے باعث ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے ٹولے نے ملک کو دلوالیہ کر دیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں پر بے بیناد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں پاکستان 35 سالوں سے مسلط ٹولے سے نجات حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ملک کی دو بڑی نام نہاد جمہوری سیاسی پارٹیوں نے قومی خزانہ لوٹنے کیلئے باریاں باندھ رکھی تھیں جو عمران خان نے آ کر ختم کر دیں ہیں یہی وجہ ہیں کہ وہ تلملا اٹھے ہیں اور ایک عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی تدبیریں سوچ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں