گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔پولیس وارداتوں کو کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی۔مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر278ر ب کے محمد فاروق نے مونگی روڈپر کباڑ کی دکان بنا رکھی ہے جو حسب معمول اپنی دکان پر موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ڈاکو آگئے اوراس سے گن پوائنٹ پر35ہزارروپے سے زائد نقدی،تین عددقیمتی موبائل اور5سو ریال چھین لئے۔تکیہ پھمن سائیں کے نصیراحمد سے موٹر سائیکل نمبر2824اے این این ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر243گ ب کے ظہور الحق کی دکان کریانہ کے نامعلوم چور تالے توڑ کراندر سے 16/17ہزارروپے نقدی اور ہزاروپے مالیتی سامان کریانہ چوری کر لیا۔سمندی روڈ پرریاض بٹ کی شوز فیکٹری کے تالے توڑ نامعلوم چوروں نے50ہزارروپے نقدی اور7لاکھ روپے سے زائد مالیت شوز چوری کرلئے۔پینسرہ روڈ کے مدثر علی کی بیکری کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے 20ہزارروپے چوری کر لئے۔سعید امین کی سینٹری دکان واقع ریلوے روڈکے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے دولاکھ روپے مالیتی سینٹری سامان چوری کر لیا۔اور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کاعلم نہیںہو سکا۔




