13

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈوو کیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔ دہشت گردی اور پاکستان کے تمام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہو گا تاہمتحریک فساد کے ہوتے ہوئے قومی اتحاد نا ممکن ہے کیونکہ جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مذمت بھی نہ کرے اور اپنی ہی فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کرے ۔ اپنے مشترکہ اخبار ی بیان میں انہوں نے حکومت کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں