راولپنڈی پولیس نے 5 منشیات فروش قابو کر لئے

راولپنڈی(بیورو چیف) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 180 گرام چرس جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 150 گرام چرس برآمد کی۔ ڈویڑنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں