20

سپیکر ‘چیئرمین سینٹ ‘تنخواہوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد تک اضافہ کرنا پاکستان کی غریب عوام کیساتھ بہت بڑی ناانصافی اور حق تلفی ہے ہمارے خون پسینے کی کمائی پر معاشی ڈاکہ زنی ہر گز قبول نہیں بجلی کے بل عوام کو دن کے وقت تارے دکھا رہے ہیں پاکستان کے عوام کو نا کردہ گناہوں کا کفارہ ادا کرنیکی بار بار ضرو رت پڑ رہی ہے ۔ آخر غریب عوام کو اشرافیہ ،مافیا اور منہ زور بیورو کریسی سے کب ریلیف ملے گا ؟ بجلی اور گیس چوری کوئی اور کرتا ہے، نقصان حکو مت کاہوتا ہے اور پھر اس نقصان کا ازالہ بڑی آسانی سے کردیا جاتا ہے، قیمتیں بڑھا کر۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نقصان ہو تو بھی عوام ذمہ دار، حکومت کو نقصان ہو تو بھی عوام ذمہ دار۔ آخر کیوں ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں