فیصل آباد میں جاری ترقیاتی کام 30جون 2025تک مکمل کئے جائیں،کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف منسٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں 6ارب روپے کی لاگت سے 308ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد جاری ہے اور منصوبوں کا مجموعی طور پر 44فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔کمشنر مریم خان نے ایس ڈی جیز پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور سکیموں کو30جون 2025 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ نے بتایا کہ منصوبوں میں 1.477ملین کی بچت اور 80 نئی تجویز سکیموں کی منظوری کا عمل جاری ہے۔عوامی نمائندوں کی تجویز کردہ گلیوں،سوریج و نالیاں،ٹیوب ویل،چھوٹی سڑکیں،تعلیمی اداروں میں اضافی سہولیات کی فراہمی کی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔کمشنرنے متعلقہ ایجنسیز کو کارکردگی سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ شہریوں کو اعلی معیار کی بنیادی ضروریات میسرآئیں۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا نے کمشنر آفس سے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں