نبیل قریشی سے آپریشن بنیان مرصوص پرفلم بنانے کا مطالبہ

لاہور (شوبز نیوز) پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد فلم ساز نبیل قریشی سے واقعے پر فلم بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جہاں مداحوں نے فلم ساز سے پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن پر فلم بنانے کا مطالبہ کیا، وہیں بعض مداحوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایئر مارشل اورنگزیب احمد کے مرکزی کردار پر فلم بنائیں۔نبیل قریشی نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کی جانب سے فلم بنانے کے مطالبے اور اس پر اپنے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں