نیویارک(شوبز نیوز) امریکا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اے آئی خطرے کے بڑھتے اثرات کے خلاف قانونی جنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی آواز اور شناخت کو مصنوعی ذہانت (اے آئی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 36 سالہ پاپ اسٹار نے اپنی آواز کے تحفظ کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے کیونکہ اے آئی کے ذریعے جعلی مواد تیزی سے بڑھ رہا ہے۔معروف امریکی گلوکارہ کی کمپنی نے 24 اپریل کو امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں تین ٹریڈ مارک درخواستیں دائر کیں، جن میں ہے، ہے، اٹس ٹیلر سوئفٹ اور اٹس ٹیلر سوئفٹ کے سانڈ مارکس شامل ہیں۔اس کے علاوہ تیسری درخواست ایک ویژولز سے متعلق ہے جس میں انہیں گلابی گٹار کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے، رنگین لباس اور چاندی کے جوتے پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکارہ اس اقدام کے ساتھ ان ہالی ووڈ شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں جو اے آئی کے غلط استعمال سے بچا کے لیے قانونی تحفظ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔




