19

نعرہ تکبیر۔۔۔۔اﷲ اکبر

بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کیا اور پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں، پاک فضائیہ نے ان کے پانچ جنگی طیارے مارے گئے جبکہ ان کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا، گرائے جانیوالے بھارتی طیاروں میں 3رافیل’ ایک مگ29اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، پاکستان نے بھارتی حملے کا کرارا جواب دیتے ہوئے گندارپوسٹ’ ڈناپوسٹ اور چھتری پوسٹ کے علاوہ متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کے بھاگ نکلے، پاک فضائیہ نے بھارتی حملے کا جس طرح جواب دیا وہ قابل صد تحسین ہے، پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج میں ہوتا ہے جس کی ایک بار پھر ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے، پاکستان نے بھارت کو پیغام دیدیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہ کرے، ہم نے ابھی صرف اپنا دفاع کیا ہے، بھارت کی ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور جگہ بھی ہماری مرضی کی ہو گی اور وقت بھی ہماری مرضی کا ہو گا، دشمن کو ایسی کاری زخم لگائیں گے جن سے ساری زندگی خون رستا رہے گا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، پاک فوج نے بھرپور جواب دیکر تاریک رات کو چاندنی بنا دیا، رافیل ان کا غرور تھا جو خاک میں ملا دیا گیا’ ہمارے شاہینوں نے 5طیارے مار گرائے، دشمن پر کاری ضرب لگا کر پاک افواج نے قوم کے دل جیت لئے، پوری پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک پاک افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے پُرعزم ہے، بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی، پاکستان کی افواج’ انٹیلی جنس ادارے اور قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں’ پاکستان کو روایتی جنگ میں پیچھے کہنے والوں کے ہوش ٹھکانے آ گئے، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کیا، ہماری بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کی غلط فہمی کو دور کر دیا’ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور دشمنوں کا صفایا کر کے ان کا غرور خاک میں ملایا ہے، یہ حقیقت ہے کہ پاک افواج اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور جرأت وبہادری کے اعتبار سے دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، مملکت خداداد پاکستان کا دفاع ان کی اولین ذمہ داری ہے اور یہ فریضہ ادا کرنے کیلئے ہماری بہادر افواج ہر وقت چوکس رہتی ہیں، افواج پاکستان کا جذبہ شہادت ایسی صفت ہے جس نے دشمن پر ان کی دھاک بٹھائی ہوئی ہے، ہمیں بھارت کی صورت میں ایک بزدل دشمن کا سامنا ہے اور اس کم ظرف نے آج تک پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کیا’ ان حالات میں عسکری اور دفاعی لحاظ اعتبار سے مستحکم پاکستان بیحد ضروری ہے، بے شک! پاک افواج ہی پاکستان کے دفاع کی ضامن ہیں، پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، بزدل دشمن بھارت جب پاکستان پر حملہ آور ہوا، پاکستان کی بہادر افواج کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کا دفاع کیا ہے، پاک افواج نے ہر موقع پر جس طرح وطن کی حفاظت کا حق ادا کیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے، یہ بات بھی ایک شاندار مثال ہے کہ مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسروں واہلکاروں نے بھی ہر موقع پر دفاع وطن کے لیے خود پیش کیا ہے، بھارتی جارحیت پر اسے ناکوں چنے چبوانے کیلئے ہمارے ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا ہے کہ 20لاکھ ریٹائرڈ فوجی وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر طرح تیار ہیں اور آرمی چیف کے ایک حکم پر زمینی جنگ کے ساتھ ساتھ فضائوں اور سمندروں میں بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دینگے، مسلح افواج سے سبکدوش ہونیوالے تمام افسروں اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری اہلیت وطاقت رکھتے ہیں، ہماری عسکری کمانڈ ہمیں جگہ جگہ اور جس سطح کی ذمہ داری سونپے گی اسے ہم پورے جذبے کے ساتھ نبھائیں گے، اس حقیقت سے پوری دنیا آگاہ ہے کہ جرأت وبہادری میں ہماری فوج اپنی خاص پہچان رکھتی ہے، اسی طرح ہماری فضائیہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے آراستہ ہے بلکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فضائیہ دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی پوری طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے اور 20لاکھ ریٹائرڈ فوجی افسروں وجوانوں کا بھی دفاع وطن کے لیے تیار ہونے کا اعلان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ افواج پاکستان کا جذبہ شہادت اور جرأت وبہادری اپنی مثال آپ ہے، انشاء اﷲ پاک فوج بھارت کو ایسا سبق سکھائے گی جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی، فیصل آباد سمیت ملک بھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں’ سرزمین لائلپور میں صحافیوں اور تاجروں نے بھی ریلیاں نکالیں جس کے ذریعے بزدل دشمن بھارت کو پیغام دیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہم مسلمان ہیں جو عزت سے جیتے اور شان سے مرتے ہیں نعرہ تکبیر’ اﷲ اکبر، ارض وطن پاکستان کے لیے ہماری جانیں، مال’ اولاد سب کچھ حاضر ہے، بزدل بھارتیو! سن لو مسلمانوں کے لیے شہادت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، ہم شہید ہو جائیں گے لیکن تمہیں نیست ونابود کر دینگے، بزدل بھارتی حکمرانو! ہم سے پنگا لینا تمہیں مہنگا پڑے گا اور بہادر افواج پاکستان کا جواب تم زندگی بھر یاد رکھو گے، مادر وطن پاکستان پر قربان اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے قوم کا بچہ بچہ سربکفن ہے، انشاء اﷲ فتح ہماری ہو گی اور یہ وہ شاندار فتح ہو گی جس پر دنیا رشک کرتی نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں