کسی اداکار کو کاپی نہیں کرتا، اپنی الگ پہچان چاہتا ہوں’ حماد شعیب

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف اداکار، ماڈل اور ڈانسر حماد شعیب نے رنویر سنگھ سے موازنہ اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر اپنا موقف بیان کردیا۔حماد شعیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے کیریئر اور سوشل میڈیا کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔حماد شعیب نے بتایا کہ میرا ابتدائی طور پر بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ سے موازنہ کیا گیا کیونکہ ہماری شکلیں ایک جیسی ہیں’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ رنویر سنگھ ایک عظیم اداکار اور بہترین پرفارمر ہیں، لیکن میرا مقصد ان کی نقل کرنا یا ان جیسا بننا نہیں ہے، میں اپنی محنت اور صلاحیت سے اپنا نام اور شناخت بنانا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں