گوجرہ(نامہ نگار) تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں دو اور شہری لٹ گئے ۔جبکہ چوروں نے موٹر سائیکل رکشہ سمیت دیگر مال وزرچوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر367ج ب کے نوید احسن کے ملازمین چک نمبر431ج ب کے قریب واپس گوجرہ کی جانب آرہے تھے کہ جن کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر2 لاکھ 70 ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیئے ۔نیو پلاٹ گوجرہ کا عمران اپنی موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر420ج ب کے قریب شہر کی جانب آرہاتھاجس کو پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل سواردو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 25ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لی۔ نشاط آباد گوجرہ کے شہزاد نے اپنا موٹر سائیکل رکشہ نمبر3024ایف ڈی آر اپنے گھر کے باہرکھڑا کیا ہواتھاجس کو نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا۔




