ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے گھر کے اندر کی فلم بنانے والے پاپارازی فوٹوگرافرز پر برس پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے پاپارازی سے کہا کہ خدا کے واسطے ہمیں تنہا چھوڑ دو، تاہم بعد میں انھوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ پاپارازی گھر کے اندر ان کے بیٹوں جہانگیر اور تیمور کے کھلونے اٹھائے ہوئے اسٹاف کی تصویر بنا رہے تھے۔




