آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے

لاہور (بیوروچیف) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے نئے عدالتی سال کے آغازکی تقریب سے خطاب میں کہاکہ عدلیہ کی آزادی ججوں کا استحقاق نہیں بلکہ عوام کاحق ہے،آئین کا تحفظ اور اسکی بالادستی برقرار رکھنا عدلیہ کا فرض ہے۔جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آئینی عدالت کے فیصلے صرف آئین کی روشنی میں ہونے چاہییں،آئینی عدالت کوسونپا گیا اختیارہمیشہ دانش مندی،تحمل اور اداروں کے درمیان اختیارا ت کی تقسیم کے اصول پر مبنی ہونا چاہیے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔ آئین کا تحفظ اور اس کی بالادستی برقرار رکھنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں