آئی فون میں200میگا پکسل کیمرے کی آزمائش

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو اینڈرائیڈ فونز میں 200میگا پکسل کیمرا کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر اب تک ایپل کے آئی فونز میں اتنا طاقتور سنسر استعمال نہیں کیا گیا۔مگر بہت جلد آئی فونز صارفین بھی اس طاقتور کیمرے کو استعمال کرسکیں گے۔ایک نئی لیک کے مطابق ایپل کی جانب سے مستقبل کے ایک آئی فون میں بڑے 200میگا پکسل سنسر کیمرے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے 1/1.12انچ کے سنسر کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔یہ کیمرا سنسر کئی اینڈرائیڈ فونز میں 200میگا پکسل کیمرے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ سنسر آئی فون میں بیک پر مین کیمرے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا سنسر کمرشل بنیادوں پر اگلے سال دستیاب ہوگا مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ 2027 کے آئی فون پرو میں 200 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا یا اس سے اگلے سال یہ آئی فون کا حصہ بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں