آج سے نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، پہلے روز تمام تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ لیا گیا۔لاہور بورڈ کے تحت 921 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے، 921امتحانی سنٹرز میں ایک لاکھ 29 ہزار نگران عملہ تعینات کیا گیا،مجموعی طور پر 3 لاکھ 14 ہزار طلبا و طالبات نہم کا امتحان دیں گے۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحانی مراکزمیں بلیک لسٹ ، ریٹائرڈ ،پرائیویٹ عملہ تعینات نہیں کیا گیا ،امتحانی مراکز میں ڈیوائس، موبائل یا نقل کے مواد پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں