60

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کافی دنوں سے بلاوجہ کی ٹینشن کا شکار ہیں اور کسی جانب سے ریلیف حاصل نہیں ہو رہا۔ ان حالات میں تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لیں کسی جگہ تو گڑ بڑ ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ نے اپنی زندگی کا بہت سا وقت خراب کر دیا تھا مگر اب قسمت ایک بار پھر موقع دے رہی ہے۔ اس کو تو کم سے کم ہاتھ سے مت جانے دیں اگر آگے بڑھنا ہے تو۔ سوچیں ضرور۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اب آپ کو میدان میں آنا پڑے گا اور کچھ سخت فیصلے کرکے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا اور اب اگر قدم نہیں اٹھانا تو پھر کیا ساری زندگی مشکل میں گزارنے کا ارادہ ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
کوئی وجہ تو ہے جو آپ کو بلاک کئے ہوئے ہے۔ آپ کا سیدھا ہاتھ کہیں پڑتا ہی نہیں ہے۔صورت حال ساتھ ہی نہیں دیتی۔ توبہ کرکے اللہ پاک سے خصوصی مدد طلب کریں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
صورت حال آج اچھی ہے۔ کافی دنوں سے جن مسائل کا سامنا تھا۔ اب اس میں بہتری آ رہی ہے اور آپ کو کسی حوالے سے بڑی خوشخبری ملنے کی بہت امید دکھائی دے رہی ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
بار بار مشورہ ہے۔ استخارے کی مدد سے چلیں ورنہ بڑے کام میں فی الحال ہاتھ نہ ڈالیں۔ آپ کا زائچہ کمزور ہے۔ ابھی جو مل رہا ہے بس اس کا شکر ادا کریں ضروری ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آج آپ کو اچھی خبر مل سکتی ہے۔ رکاوٹیں ڈالنے والا ستارہ چلا گیا ہے جو لوگ کسی بھی حوالے سے پریشان تھے۔ وہ آج نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
ایک شخص جو نقصان کا باعث بن رہا تھا۔ ان شااللہ آج خود بخود پیچھے ہٹ جائے گا اور آپ کی راہ صاف ہو جائے گی۔ البتہ صحت کا خاص خیال بھی رکھیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کسی بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔ یہ میرے اللہ کی آپ پر خاص مہربانی ہے آج صبح سے محسوس ہوگا کہ کوئی اچھ ہی ہو کر رہے گا اور ان شااللہ اچھا ہی ہوگا۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے جس کام کو مشکل سمجھ رہے تھے وہ آسان ہو گا۔ آج آپ کو گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی سے ان شااللہ نجات مل جائے گی۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار چلے آ رہے ہیں۔ وہ سفید چیزوں اور کپڑے کا صدقہ دیں، جیسے کسی بچی کو سکول کا لباس لے دیں اور خو دبھی نماز کی طرف متوجہ ہوں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ دو بھوکوں غریبوں کو ہو سکے تو کھانا کھلا دیں اور اپنے بارے میں فکر کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ کس سمت چل رہے ہیں۔ اس طرح بڑے نقصان میں آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں