ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ آج کی نسل کے اداکار فن کے بجائے پیسے کو ترجیح دیتے ہیں، انھوں نے اپنی فلموں کے اداکاروں کی جانب سے 40 فیصد معاوضہ لینے کا انکشاف کیا۔واضح رہے کہ سبھاش گھئی بالی ووڈ کے چوٹی کے اداکاروں انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے سمیت متعدد اداکاروں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔وسطی بھارت کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ سبھاش گھئی نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی، جن میں کھل نائیک، ہیرو، پردیس اور تال شامل ہیں۔




