10

آر پی او کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی اوفیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کی زیر نگرانی ریجن فیصل آبادپولیس کی ماہ جنوری2026 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں’46 خطرناک گینگزاور117 ملزمان گرفتار۔ آر پی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں ریجن فیصل آباد میں ماہ جنوری 2026 کے دوران 46 خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے، ان گینگز میں ملوث117ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں358مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے85موٹرسائیکلز، طلائی زیور ات، موبائل فونز،50مویشی اور تقریباً 3 کروڑ 24لاکھ روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف 1101 مقدمات درج کرتے ہوئے1107ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس 462.92 کلوگرام، آئس17.78کلوگرام، شراب14152لیٹر،اور ہیرون134.8کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل341،ریوالور03، بندوقیں 22،کلاشنکوف03،رائفلیں 22اور1062گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 247مقدمات درج کئے گئے اور255ملزمان گرفتار ہوئے اوران کے قبضہ سے 12990 پتنگیں اور287ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کے 29،اقدام قتل کے37مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے293اور کیٹگری Bکے753مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے65اور کیٹگریBکے524عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787آن لائن کمپلینٹ کے ذریعہ2100سے زائدشہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ر یجن فیصل آباد میں قائم15خدمت مراکزاور20خدمت کاونٹرزکے ذریعے 79000 سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔4تحفظ سنٹر زاور06میثاق سنٹرز پر موصول ہو نے والی2600 سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔اردل روم کے ذریعے60سے زائد شوکاز نوٹسزاوراپیل ہائے کے فیصلے کیے گئے۔ پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ MOU سائن کئے گئے۔کیرئیر انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹد،ڈی پی ایس، ڈی ایم سی، چناب کالج،ساندل بار کالج، اسپائر گروپ آف کالجز اور رائزنگ گرائمر سکول کھرڑیانوالہ کے ساتھ MOUسائن کئے۔جن میں شہداء کے بچوں کو 100فیصد،غازی پولیس افسران کے بچوں کو75فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈائیاسائنٹ میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ بھی MOUسائن کیا گیا جس میں شہدا کی فیملیز کو100فیصد،غازی پولیس افسران کی فیملیز کو70فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کی فیملیز کو50فیصد رعایت دی جائے گی۔ آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں