آزاد امیدوار NA96ملک نواب شیر وسیر کا پرتپاک استقبال

جڑانوالہ(نامہ نگار) تاجر برادری کی جانب سے آزاد امیدوار این اے 96ملک نواب شیرو سیر کا پرتپاک استقبال اور پھولوں کے ہار و پگڑیاں پہنائی گئی،شیخ غفاری گروپ کی جانب سے ملک نواب شیروسیر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ این اے 96ضمنی الیکشن آخری مراحل میں دا خل ہو چکا ہے تاجر برادری شیخ غداری گروپ کی جانب سے آزاد امیدوار این اے 96 ملک نواب شیروسیر،ملک عرفان شاہد وسیر،ملک رضا شاہد وسیر کا شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ملک نواب شیروسیر اور انکے صاحبزادوں کو پگڑیاں پہنائی گئی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 23 نومبر کو ضمنی الیکشن میں ملک نواب شیروسیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے۔ تاجر برادری شیخ عبدالغفاری گروپ نے ازاد امیدوار ملک نواب شیروسیر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 نومبر کا سورج ملک نواب شیروسیر کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں