4

آسٹریلیا کا خوبصورت ساحلی قصبہ برائے فروخت

سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک )5 نفوس پر مشتمل آسٹریلیا کا چھوٹا ساقصبہ برائے فروخت ہے۔ وکٹورین بش لینڈ میں لیکولا نامی یہ قصبہ ویدر بورڈ کی دو عمارتوں، ایک جنرل اسٹور، ایک کارواں پارک اور ایک پیٹرول اسٹیشن پر مشتمل ہے جو ایک عام شاہراہ کے ارد گردہیں۔میلبورن شہر سے تین گھنٹے کی مسافت پر، لیکولا نجی طور پر ایک مقامی کمیونٹی کلب کی ملکیت ہے اور یہ الپائن نیشنل پارک جانے والے مسافروں کے لیے ایندھن، خوراک اور سستانے کا پڑائو رہا ہے۔ اس کے پاس نوجوانوں کے لیے آوٹ ریچ پروگراموں کی میزبانی کی 50 سالہ میراث بھی ہے۔لیکن لائنز کلب کی مقامی شاخ کا کہنا ہے کہ وہ اب اس شہر کو چلانے کے متحمل نہیں ، اور گزشتہ سال کے آخر میں خاموشی سے اسے آن لائن فروخت کے لیے درج کر دیا گیا۔اس امر نے لیکولا کے چند رہائشیوںقریبی علاقوں کے لوگوں اور یہاں تک کہ لائنز کلب کے دیگر ریاستی اراکین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان سے مشورہ نہیں کیا گیا اور اب وہ شہر کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہیں۔وکٹوریہ کے بالائی علاقے میں میکالسٹر دریا کے کنارے واقع، لیکولا اصل میں ایک لکڑی کی چکی تھی، جو 1950 کی دہائی میں وہاں کام کرنے والوں کے لیے چند عمارتوں کے ساتھ بنائی گئی تھی۔1968 میں اس کے بند ہونے کے بعد، لائنز کلب نے پوری جگہ حاصل کر لی اور اسے ایک کیمپ میں تبدیل کر دیا جہاں پسماندہ نوجوان اور بچے، اور خصوصی ضروریات والے گروہ، سکول کی چھٹیوں کے دوران رہ سکتے ہیں۔اس کیمپ کے آس پاس، انہوں نے زمین بھی چھین لی جو اب لیکولا کے جنرل اسٹور اور کاروان پارک کی میزبانی کرتی ہے۔جنرل اسٹورکی مالکن لیانے اوڈونیل اور ان کا خاندان یہاں واحد کل وقتی رہائشی کنبہ ہے۔ وہ اپنے ایک بچے کے ساتھ، اپنی دوست اور اس کے دو بچوں کے ساتھ وہاں رہتی ہے۔لیانے کا کہناہے کہ یہ ایک حیرت انگیز جگہ ہے،جب میں پہلی بار یہاں منتقل ہوئی تھی، لوگ میرے اسٹور میں آتے اور کہتے آپ لیکولامیں ایک ملین ڈالر نہیں کماسکتے اور میں جواب دیتی کہ کس نے کہا کہ میں یہاں ایک ملین ڈالر کمانے آئی ہوں۔انہوں نے یہ کاروبار 2022 میں خریدا تھا لیکن وہ عمارتوں کی مالک نہیں ، وہ کہتی ہیں کہ انہیں لیز کو 15 سال تک بڑھا دیئے جانے کا بتایاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں