آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلا ف کریک ڈائون

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایت پر تحصیل گوجرہ میں ماحولیا تی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کیا گیا۔ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحولیات شمیم احمد خان اور انسپکٹر ماحولیات عرفان کھیتران کی قیادت میں کی جانے والی کارروائی کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو اینٹوں کے بھٹے مسمار کر دیے گئے جبکہ دو بھٹوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مکمل عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں