آلو کی بوری8ہزار کی بجائے18سومیں فروخت

ملتان (نامہ نگار)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ زراعت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور کاشتکار کو اپنی فصل کی پیداواری لاگت بھی نہیں مل رہی جس کے باعث کسان احتجاج پر مجبور ہو رہا ہے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ ہم احتجاج شوق سے نہیں بلکہ مجبوری میں کرتے ہیں اور حکومت کے کہنے پر احتجاج 26 جنوری تک مؤخر کیا۔ انہوںنے کہاکہ زراعت میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے، آلو اور کینو کے کاشتکار کو پیداواری لاگت بھی نہیں مل رہی، 120 کلو آلو کی بوری 8000 کے بجائے 1800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کاشتکار سے آلو خریدے اور ایکسپورٹ کرے، تمام فصلوں کی امدادی قیمت کاشت سے ایک سال پہلے مقرر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں