آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15نومبر کو ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپور ٹر) پاکستان کی بنیادوں میں اپنا خون بہایا تھا۔15نومبر کو مینار پاکستان ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس بسلسلہ تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کی راہ کو ہموار کرنے ، ملکی بقا وسلامتی اور استحکام کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی مرکز ی جمعیت ا ہلحد یث پاکستا ن علامہ عبدالرشید حجاز ی نے خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد اکرم عاصم ، حافظ عبد الرحمن عابد و دیگر سے گفتگو کے دورا ن کیا ۔ سیکولر و لبرل ازم کا راستہ رو کنے کیلئے دینی جماعتوں کو اپنے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر متحد و منظم ہو کر کام کرنیکی ضرورت ہے۔ خالد محمود اعظم آبادی کا کہنا تھا کہ 15نومبر کو مینار پاکستان کے سایہ تلے لاکھوں فرزندان توحید سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی امارت اور علامہ عبدالرشید حجازی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی نظامت میں اکھٹے ہو کر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان بنانے کا عزم کریں گے ۔ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے میزائیل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حمایتی مسلمانوں کے روحانی مراکز پر حملہ آور ہو کر ہمارے ایمان کو جنجوڑ رہے ہیں ۔ حوثی باغی اور ان کے حواری نہ صرف سعودی عرب بلکہ اسلام کے بھی دشمن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں