آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے

ساہیوال (بیوروچیف) ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز رانا اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں جاری اقدامات،متعلقہ محکموں کی فیلڈ سرگرمیوں، باہمی رابطہ کاری اور مہم پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز رانا اورنگزیب نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے ازا لے کیلئے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں اور اس سلسلے میں فیلڈ سرگرمیوں کو مؤثر بناتے ہوئے افسران اپنے زیر نگرانی جاری اقدامات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے فیلڈ میں عملی اقدامات کو ترجیح دینے اور پیش رفت کی درست اور بروقت رپورٹنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اورنگزیب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ فیلڈ میں مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے، فرائض میں غفلت برتنے یا فیک رپورٹس پیش کرنے والے عملے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہم کی نگرانی اور کارکردگی کے جائزے میں فیلڈ اقدامات کو بنیادی اہمیت دی جائے گی اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے جاری مہم میں عملی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ اور مہم کی پیش رفت سے متعلق رپورٹس زمینی صورتحال کے مطابق مرتب کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں