آٹزم میں مبتلا بچے مریض خاص لوگ ہیں

لاہور(بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔ آٹزم ڈے پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹزم کے شکار بچوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دئیے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے ۔ آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے ۔سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں