اتحاد اور مسلسل محنت کیساتھ جماعتی مشن کو آگے بڑھایا جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار)مولانا عبدالرشید حجازی ناظمِ اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی جڑانوالہ آمد پر حاجی حبیب اللہ اور میاں وقاص خالد و دیگران سے ملاقات،تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظمِ اعلی مولانا عبدالرشید حجازی ہمراہ قاضی ریاض قدیر نائب ناظمِ اعلی مرکزی جمعیت اہلِحدیث پاکستان اور قاری محمد ارشد ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع فیصل آباد نے جڑانوالہ کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔وفد نے مرکز القدوس اہلحدیث غلہ منڈی جڑانوالہ میں حاجی حبیب اللہ عطار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ،ملک عبدالحفیظ ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ اور میاں وقاص خالد سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی جڑانوالہ سے خصوصی ملاقات کی جس میں مرکزی جمعیت کی تنظیمی،دعوتی و تحریکی امور،آئندہ کے اہداف،باہمی روابط کے استحکام اور جماعتی نظم کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی اور مفید گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مختلف تنظیمی امور پر مشاورت کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔حضرت علامہ مولانا عبدالرشید حجازی نے تحصیل جڑانوالہ کے ذمہ داران کی تنظیمی،دعوتی سرگرمیوں اور جماعتی نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ذمہ داران کو اخلاص، اتحاد اور مسلسل محنت کے ساتھ جماعتی مشن کو آگے بڑھانے کی تلقین کی آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں