کراچی (سپورٹس نیوز)ایشیا کپ میں صائم ایوب بیٹنگ میں مسلسل فلاپ ثابت ہوئے جبکہ بولنگ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب احمد شہزاد نے انہیں بیٹنگ کا فن سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ایشیا کپ کے دوران 7 اننگز میں صائم ایوب صرف 37 رنز بناسکے اور چار مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے۔بولنگ میں صائم ایوب نے 6.40 فی اوور کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کیں اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں احمد شہزاد نے کہا کہ صائم ایوب ہمارے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں تھا جہاں اسے شاید ہی کوئی موقع ملا، اس نے سخت محنت کی اور اچھا کھیلنا شروع کیا پھر اس کا ایک اچھا سیزن تھا۔




