شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)اخبار فروش محمد سلیم المعروف چاچاشوکی روڈ حادثے میں جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے محمد سلیم عرف چاچا شوکی (اخبار فروش)منگن بستی کے قریب روڈ حادثے میں وفات پا گئے ہیں، محمد سلیم شوکی صبح سویرے اپنی سائیکل پر اخبار تقسیم کر ہے تھے کہ پیر محل روڈ پر ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 ٹیم نے رفیقی ویلفیئر ہسپتال منتقل کیا مگر حالت تشویشناک ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شورکوٹ شفٹ کرتے ہوئے راستے میںہی دم توڑ گئے۔80 سالہ سلیم شوکی مرحوم عرصہ 45 سال سے اخبار فروش کے پیشہ سے منسلک تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آبائی قصبہ 324 گ ب میں ادا کی گئی مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میں أبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔




