ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ انجلی اروڑا کو شو کے آرگنائزرز نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ آرگنائزرز نے الزام عائد کیا ہے کہ انجلی نے 45 منٹ کی پرفارمنس کے معاہدے کے باوجود صرف 12 منٹ پرفارم کیا اور اس کے بعد اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے سروپ نگر پولیس اسٹیشن کانپور سے بھی رجوع کیا ہے۔قانونی نوٹس میں مبینہ مالی نقصان کے علاوہ سماجی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو پہنچنے والے نقصان اور ذہنی اذیت کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔تقریب کے آرگنائزرز نے دعوی کیا کہ تقریب میں موجود لوگوں نے ان کا رویہ خود دیکھا۔




