کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں پہنے گئے ملبوسات اور کیے گئے دھوم دھڑکے کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر احد کی جوش وخروش کے ساتھ ہوئی شادی پر عائزہ خان کے ملبوسات اور موج و مستی کی ویڈیوز وائرل ہیں تاہم حال ہی میں عروبہ طارق کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کا خاندان تنازع کا شکار ہوگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر کہتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر الزامات عائد کیے، اس پوسٹ پر لگائے گئے الزامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔




