اذان سمیع خان معصوم اداکار’ کسی بھی کردار کیلئے موزوں ہے’ ندیم بیگ

اسلام آباد (شوبز نیوز) ہدایت کار ندیم بیگ نے ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوںمیں اذان سمیع خان کے کردار فرہاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کردار بخوبی نبھایا ہے اور انہیں اس سے بہت پذیرائی ملی ہے ۔ذرائع کے مطابق ندیم بیگ نے کہا کہ اذان سمیع خان کے کردار میں ہم آسانی سے فیروز خان یا دیگر غصے والے مردوں کا تصور کر سکتے تھے، لیکن میں چاہتا تھا کہ یہ کردار کوئی ایسا شخص کرے جو بظاہر برے یا شیطانی نہ لگے، بلکہ معصوم چہرے والا ہو لیکن اندر سے منفی کردار ہو۔انہوں نے کہا کہ اس سے کردار میں حیرت کا عنصر آتا ہے، یہ درست کاسٹنگ ہے اور کردار بھی بہت اچھے طریقے سے لکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں اتنا مصالحہ ہے کہ کوئی بھی اداکار کرتا تو اسے توجہ ملتی، لیکن اذان کو زیادہ پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ ایک معصوم چہرہ اس کردار کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔ وہ محنتی ہے، دوسروں کی بات غور سے سنتا ہے اور ایک خوبصورت انسان ہے۔ ڈرامہ کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے لکھی ہے، جبکہ اس کے پروڈیوسر ہمایوں سعید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں