صفدرآباد(نامہ نگار)اردو بازار صفدرآباد کو ماڈل بازاربنانے کا منصوبہ،بازار کی دونوں سائیڈز پر نالے کی نئے سرے سے تعمیر کا آغاز ہو گیا،بازار کو کمیٹی روڈ کے لیول پر لایا جائے گا۔ دکانوں کے ساتھ نالے پر قائم تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا ہے اور ٹھیکیدار نے کمیٹی روڈ تا مسجد قیوم اردو بازار،گوشت بازار اور مسجد بازار پر کام شروع کر دیا۔ بازار کو چار فٹ اونچا کیا جا رہا ہے ،بازاروں پر لگی ٹف ٹائل کو اکھاڑا جائے گا اور اس کی جگہ نئی دیدہ زیب ٹائل لگائی جائے گی ،درمیان میں پھول بھی لگائے جائیں گے جس سے شہر کی بیوٹیفکیشن ہونے پر یہ بازار ایک ماڈل کے طور پر نظر آئے گا۔دکانوں کے ساتھ فٹ پاتھ بنا کر اسے خوشنما بنایا جائے گا اور چھپڑوں کی بجائے فائبر پلاسٹک کے خوبصورت شیلٹر لگیںگے۔یہ سہانا خواب ہے یا کہ حقیقت ،آئندہ چند دنوں میں پتا چل جائیگا ۔شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ اردو بازار میں چھ گلیاں ہیں اور بازار اونچا ہونے سے جنوبی گلیاں،گلی خالقیہ مسجد،گلی ڈاکٹر رفیق،گلی انور انصاری اور شمالی گلیاں گلی گرلز سکول،گلی موچی بازار،گلی ملک بشیر شاہد (چکی والی)بازار کی سطح سے نیچے چلی جائین گی۔




