ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا پر مداحوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹس نقل کرنے کا الزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس معاملے پر31سالہ اروشی روٹیلا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نے نوٹس کیا تھا کہ اروشی روٹیلا نے پریانکا چوپڑا کی طرح ہی پوسٹس انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے بعد اداکارہ کے حوالے سے یہ بات زور پکڑنے لگی کہ وہ پریانکا چوپڑا کو کاپی کر رہی ہیں۔




