جڑانوالہ(نامہ نگار) راجہ ارشد کیانی آف(یو-کے والے) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات میں ہونے والی دہشت گردی واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاک فوج ریاستی اداروں سے اظہار یکجہتی کرتے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں استحکام پاکستان کیلئے پوری قوم پاک افواج اور سلامتی سے وابستہ اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسلام اور دشمنانان پاکستان کے مذموم ارادوں کو قومی اتحاد سے خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان ہی نہیں انسانیت اور اسلام کے بھی دشمن ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا اللہ کے فضل و کرم سے قیامت تک قائم رہے گا ریاستی سلامتی سے وابستہ اداروں پر لا معنی پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں




