اسرائیل اقوام عالم میں امن کا بڑا دشمن ہے

فیصل آ باد ( سٹاف رپورٹر)جی کی انسٹیوٹ کے پرو ریکٹربریگیڈیر بابر معراج شامی نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام عالم میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے عالمی برادری قیام امن میں اسرائیل کو نکیل ڈالنے میں ابھی تک بری طرح ناکام ہے پاکستان کا آئین امن پسندی کو اولین ترجیح دیتا ہے اسلام امن و آشتی کی تعلیمات دیتا ہے۔ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کے عالمی دن کے موقع پر طلبہ و طالبات کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں