یروشلم ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل میں 1400سال پرانے سکے اور جواہرات دریافت ہوئے ہیں،ماہرینِ آثار قدیمہ نے اسرائیل کے بحیرہ جلیل کے قریب ایک نایاب خزانہ دریا فت کیا ہے جس میں تقریبا 1400سال پرانے سو نے کے سکے اور زیورات شامل ہیں۔یہ ذخیرہ بازنطینی دور سے تعلق رکھتا ہے اور قدیم شہر ہپوس یا سوسیتا کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ اس خزانے میں 97 خالص سونے کے سکے اور درجنوں زیورات پائے گئے ہیں، جن میں موتیوں، قیمتی پتھروں اور شیشے سے جڑے ہوئے کان کے جھمکے بھی شامل ہیں۔یونیورسٹی آف حیفا کے ماہرِ آثار قدیمہ ڈاکٹر مائیکل آئزن برگ کے مطابق یہ اس دور کے پانچ سب سے بڑے سونے کے خزانوں میں سے ایک ہے۔




