اسرائیل کا امدادی سامان روکنا جنگی جرائم میں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کیلئے امداد جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کھلی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے پر امن انسانی ہمدردی مشن کو نشانہ بنانا کسی طور پر قابل قبول نہیں، غیر مسلح کارکنان اور امدادی جہازوں کو نشانہ بنانا نہ صرف قابل افسوس بلکہ عالمی امن کے لئے خطر ناک ہے، انسانی ہمدردی مشترکہ کی سلامتی یقینی بنانا عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے مشتا ق احمد خان سمیت 44 ممالک کے 450سے زائد امدادی کارکنوں کی گرفتاری اسرائیلی بزدلی کی عکاسی کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں