اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکی کارکردگی کی رپورٹ

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئی 2024کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ سنگل اور ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر 1415 مقدمات نمٹائے۔ سب سے زیادہ کیسز جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی مئی کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق یکم سے 31 مئی تک عدالت کے سنگل اور ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر ایک ہزار 415 مقدمات کا فیصلہ کیا۔انفرادی طور پر سب سے زیادہ 254 مقدمات جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے ۔ جسٹس محمد اعظم خان 181 کیسز کے ساتھ دو سر ے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی 134 فیصلوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 83، جسٹس خادم حسین سومرو نے 80، جسٹس محمد آصف نے 113،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس بابر ستار نے 71، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 65، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 59 اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 52 کیسز نمٹائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں