اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی حکومت نے کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے شرائط عائد کر دیں۔وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کر دی۔ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کیمرے والے اسمارٹ گلاسز اب مشروط طور پر درآمد ہو سکیں گے ، اسمارٹ گلاسز کی درآمد پی ٹی اے کی ٹائپ اپروول سے مشروط ہو گی۔امپورٹ پالیسیآرڈر میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ گلاسز کی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ آف کنفارمیٹی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ وزارتِ داخلہ ڈویژن کے این او سی سے مشروط ہو گا۔




