اسٹیواسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔37 سالہ اسمتھ نے جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 28 رنز بناکر یہ کارنامہ انجام دیا۔اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 اور ایلن بارڈر 11 ہزار 174 ٹیسٹ رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔اسمتھ مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 12ویں بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں