فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان اپنے نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے او اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کی جانب سے دہشتگردانہ حملے پیپلزپارٹی کی جانب سے بھرپور مذمت کرتے ہو ئے محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے اور فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کی سرکوبی تک جنگ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ر فتنہ الہندوستا ن و فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کی سرکوبی تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔۔ انہوں نے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پیپلزپا ر ٹی سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کارروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ الخوارج کی جانب سے اس وقت وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا گیا، بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔




