فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے اور دفاعی امور مزید مضبوط ہو رہے ہیں سفار تی سطح پر بھی ملکی وقار بلند ہوا ہے ، معرکہ حق و بنیان المرصوص میں پاکستان کی عسکری فتح کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو افغانستان کو پاکستان کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا، لاکھوں افغان مہاجرین کی خدمت کا عملہ پاکستان کو دہشت گردی کی صورت میں نہیں مانا چاہئے بلکہ افغانستان کو پاکستان کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے ، افغانستان کا استحکام پاکستا ن سے جڑا ہوا ہے ، پاکستان نے افغانوں کی ہمیشہ مدد کی اور انہیں بیرونی قوتوں کی جارحیت سے چھٹکار اولانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ۔




