اسلام آباد ( بیو رو چیف )نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 38.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محمد صادق نے سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں برآمدات کا حجم 558.032 ملین ڈالر تھا جو 2024-25 میں بڑھ کر 773.892 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔محمد صادق کے مطابق جون 2024 میں 46.405 ملین ڈالر کے مقابلے میں جون 2025 میں برآمدات 8 فیصد اضافے کے ساتھ 50.23 ملین ڈالر رہیں۔نمائندہ خصوصی نے مزید بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 116.53 فیصد بڑھ کر 25.898 ملین ڈالر تک پہنچیں۔ تاہم سالانہ بنیاد پر افغانستان سے درآمدات میں 33.55 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔




