فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے96رائے شہاد ت خان کھرل نے کہا کہ اقوام مسلم کو خاموشی توڑ کر مظلوم و محصور فلسطینی و کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی اپنی آواز کو بلند کرنا ہوگا جبری بے دخلی اور غیر قانونی قبضے کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ نا قابل قبول بلکہ اس سے امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہو جائے گی ۔ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام کسی صورت منظور نہیں ۔ عالم کفر کی اس گھنانی سازش کو ناکام بنانے کیلئے عالم اسلام کو ملکر فلسطین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے ۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے ۔ فلسطین میں فوری طور پر جاری انسانیت کے قتل عام کو روکا جائے۔




