فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں الیکٹرو بسزکاآ غاز کرکے غر یب عوام کے دل جیت لئے ہیں بزرگ’ طلبا’ خوا تین اور معزور لوگ مفت اورعام لوگ 20 روپے میں سفرکریں گے-ان کاکہناتھاکہ ڈیڑھ برس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دیایے تکلیف نہیں دی-پی ٹی آئی اپنے کردارسیاب ما ضی کا حصہ بن گئی ہے جو اسمبلیوں میں موجود ہیںوی بھی ملک اور عوام سے متعلق بات کرنیکی بجائے قومی مجرم کی رہائی کیلئے سڑکو ں پر تماشے لگانے میں مصر و ف ہیں-انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو حرمین الشریفین کے محافظ بننے کااعزازملاہے۔ پوری دنیا میں ان کی اور پاکستان کی عزت ہے۔




