پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک بائیک چلانے والوں پر دو پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں حکم عدولی پر بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے اور ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں حکومتیں الیکٹرک وہیکلز کو پروموٹ کر رہی ہیں جب عوام میں بھی یہ قبولیت حاصل کر چکی ہیں، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد عام فیول گاڑیاں چھوڑ کر الیکٹرک وہیکلز پر منتقل ہو رہے ہیں۔تاہم الیکٹر ک بائیک اور سائیکل چلانے والوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس میں ایک مضحکہ خیز بھی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکو مت پیرس میں الیکٹرک سائیکلوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ اور روشنی کو منعکس کرنے والے چمکدار کپڑے پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔




