ال پاچینو کولائف اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز) ہالی وڈ کے معروف اداکار ال پاچینو کو اداکاری کے شعبے میں نمایاں خدمات اور فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں ایس اے جی-ایفٹرا کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ 2027سے نوازا جائے گا۔اداکاروں کی یونین ایس اے جی۔ایفٹرا نے اس اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایوارڈ تقریب 28فروری 2027کو لاس اینجلس کے شرائن آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔یہ ایوارڈ ہر سال ایسے اداکار کو دیا جاتا ہے جو اداکاری کے پیشے کے اعلیٰ ترین اصولوں کی نمائندگی کرتا ہو۔ یونین نے ال پاچینو کی فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری نے کئی نسلوں کے فنکاروں کو متاثر کیا اور تفریحی صنعت پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ایس اے جی ایفٹرا کے صدر شان آسٹن نے بھی ال پاچینو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جرات، فنکارانہ شدت اور غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ یونین اپنے اعلی ترین اعزاز کے ذریعے اس عظیم فنکار کی خدمات کا اعتراف کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں